نیشنل

اندور، بھوپال اورجبل پورمیں ہراتوارکو لاک ڈاون

بھوپال 20 مارچ(اردولیکس) مدھیہ پردیش میں کورونا انفکشن معاملات میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر ریاستی حکومت نے نئے رہنمایانہ خطوط جاری کیے ہیں۔ اِندور، بھوپال اور جبل پور میں اگلے احکامات تک ہراتوار کو لاک ڈاون نافذ رہے گا۔ ان تین شہروں میں لاک ڈاون اتوار رات دس بجے سے پیر صبح چھ بجے تک ہوگا۔ ان تین شہروں میں کورونا وائرس کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہے۔لاک ڈاون کے دوران لازمی خدمات اور صنعتوں کا کام کاج جاری رہے گا۔ بیمار افراد ، ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشنوں اور مقابلہ جاتی امتحانات میں شامل لوگوں کےلئے آنے جانے پر روک نہیں ہوگی۔بھوپال، اِندور اور جبل پور شہروں میں اسکول، کالج 31 مارچ تک بند رہیں گے، البتہ ہر طرح کے امتحانات طے شدہ وقت کے مطابق ہی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button