اسپشل اسٹوری

سہاگ رات کو شوہر پر قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد دلہن عاشق کے ساتھ فرار

بجنور_ 20 مارچ ( اردولیکس)سہاگ رات میں دلہن نے شوہر پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے زیورات لے کر عاشق کے ساتھ فرار ہونے کا عجیب وغریب واقعہ اترپردیش کے بجنور ضلع میں پیش آیا۔بجنور ضلع کے کے  گاؤں کُنڈا خورد کے رہنے والے ایک نوجوان کی شادی ہریدوار کی ایک لڑکی سے ہوئی تھی۔ منگل کی رات ان کی سہاگ رات تھی ۔ آدھی رات کو ، دلہن نے شوہر کے سر پر پھل رکھنے والی کشتی سے زبردست حملہ کیا۔ اس حملے سے شوہر کا سر زخمی ہوگیا اور وہ بڑی چینخ مار کر بے ہوش ہوگیا اس کے ساتھ ہی دلہن نے  زیورات اور قیمتی کپڑے لے کر بھاگ گئی۔بتایا جاتا ہے کہ دلہن کا عاشق پہلے سے اس کا گاؤں کے باہر انتظار کررہا تھا دونوں مل کر کسی نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے۔صبح میں کافی دیر تک بھی دلہن اور دولہا روم سے باہر نہ نکلے۔جس پر گھر والوں نے دروازہ کھٹکایا اس کے بعد بھی کوئی آواز نہیں آئی۔ گھر والوں نے تشویش کے عالم میں دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور دلہے کو زخمی حالت میں پڑے دیکھ کر اور دلہن کی عدم موجودگی پر حیران ہوگئے ۔فوری طور پر زخمی دلہے کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں سر پر ٹاکے لگائے گئے۔ہوش میں آنے کے بعد دلہے نے سارا واقعہ بیان کیا۔۔ یہ واقعہ پورے گائوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے  پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button