نیشنل

ہاسپٹل میں بھیانک آگ لگنے سے ڈاکٹر جوڑے سمیت 6 افراد زندہ جل گئے

جھارکھنڈ کے دھنباد کے پرانا بازار میں واقع ہزارہ ہاسپٹل میں جمعہ کی رات آگ لگنے سے دو ڈاکٹر جوڑے (شوہر اور بیوی) سمیت 6 افراد زندہ جل گئے ۔ اس بڑے حادثے میں ڈاکٹر جوڑے ڈاکٹر وکاس ہزارہ اور ڈاکٹر پریما ہزارہ کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ دوسری منزل میں لگی اور آہستہ آہستہ اس نے ہاسپٹل کی پہلی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے ہاسپٹل کے دیگر علاقوں میں مقیم  لوگ اس کی زد میں آگئے ۔

حادثے کے وقت زیادہ تر لوگ گہری نیند میں تھے۔ آگ بجھانے کے لیے ڈاکٹر وکاس نے باتھ روم کے ٹب اور پانی کا استعمال کیا گیا لیکن آگ اتنی خوفناک تھی اور کمرے کے اندر اتنا دھواں تھا کہ جان بچانا مشکل ہوگیا۔

 

اس واقعہ پر چیف منسٹر ہیمنت سورین نے ٹویٹ کیا کہ دھنباد کے ہزارہ میموریل ہاسپٹل میں دیر رات آگ لگنے سے ڈاکٹر جوڑے ڈاکٹر وکاس اور ڈاکٹر پریما ہزارہ سمیت 6 لوگوں کی موت سے دل افسردہ ہے۔ خدا مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کے افراد کو دکھ کی اس مشکل گھڑی کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔’

متعلقہ خبریں

Back to top button