نیشنل

مہاراشٹرا، ناگپور کی کمپنی میں دھماکہ 9 ہلاک

ناگپور۔ مہاراشٹر کے ناگپور ضلع میں سولار ایکسپلوزیو کمپنی میں دھماکہ ہوا جس میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 6 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ سولارایکسپلوزیو کمپنی کے کاسٹ بوسٹر پلانٹ میں پیکنگ کے دوران ہوا۔

 

فی الحال موقع پر راحت اور بچاؤ کاری کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اکنامک ایکسپلوزیو لمیٹڈ جو سولار گروپ کے زیر انتظام ہے، دفاعی شعبہ کے لیے ملک کے سب سے بڑے اسلحہ ساز اداروں میں سے ایک ہے۔ اس وقت یہاں ہندوستانی فوج اور بحریہ کے لیے مختلف ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کمپنی کے ذریعہ ہندوستان سے باہر تیس سے زائد ممالک کوہتھیار برآمد کیے جاتے ہیں۔

 

مشہورتاجر ستیانارائن نووال کے ذریعہ چلائی جانے والی کمپنی کا بازارگاؤں میں تقریباً 2 ہزار ایکڑ پر پھیلا ہوا ایک بڑا یونٹ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بازارگاؤں میں واقع کمپنی کے CBH 2 یونٹ میں کام کرنے والے 12 میں سے 9 کارکنوں کی اتوار کو موت ہوگئی اور CBH 2 پلانٹ کی عمارت تباہ ہوگئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button