نیشنل

حیدرآبادی خاتون نے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پاک اسٹریٹ کو تیراکی کے ذریعہ عبور کیا


حیدرآباد _ 20 مارچ( اردولیکس) حیدرآبادی تیراک جی شیاملا پہلی تلگوخاتون بن گئی ہے جس نے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پاک اسٹریٹ کو تیراکی کے ذریعہ عبور کیا۔اس نے اس اسٹریٹ کو 13گھنٹے اور 43منٹ میں عبور کیا۔وہ جمعہ کی صبح 4.15بجے سری لنکا کے ساحل سے روانہ ہوئی اور شام 5.58بجے رامیشورم کے دھنش کوٹہ پہنچی۔حیدرآبادکی رہنے والی شیاملاکی تربیت آیوش یادو نے کی تھی۔ابتدا میں سینئر آئی پی ایس عہدیدارراجیو تریویدی نے اس کی رہنمائی کی تھی۔سال 2012میں راجیو تریویدی نے 12گھنٹے 30منٹ میں پاک اسٹریٹ کو تیراکی کے ذریعہ عبور کیا۔شیاملادنیا کی دوسری خاتون ہے جس نے پالک اسٹریٹ کو تیراکی کے ذریعہ عبور کیا جبکہ وہ دنیا کی 13ویں تیراک بن گئی ہیں جس نے اس کارنامہ کی تکمیل کی۔شیاملا کا تعلق اے پی کے مشرقی گوداوری ضلع کے سامرلہ کوٹہ سے ہے لیکن وہ کئی برسوں قبل حیدرآباد منتقل ہوگئی تھی 

متعلقہ خبریں

Back to top button