نیشنل

کامیابی کے جشن کے دوران تلنگانہ بھون میں آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد _20 مارچ ( اردولیکس) ٹی آر ایس پارٹی کے دفتر تلنگانہ بھون میں آج شام آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ کونسل کے انتخابات میں حیدرآباد گریجویٹ حلقہ سے ٹی آر ایس امیدوار وانی دیوی کی کامیابی کے اعلان کے بعد تلنگانہ بھون میں جشن منایا گیا۔پارٹی کارکنوں نے زبردست آتشبازی کی اس دوران ایک پٹاخہ تلنگانہ بھون کی عمارت کے پورٹیکو پر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں آگ بھڑک اٹھی۔اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیلنے لگی تاہم وہاں موجود کارکنوں نے فوری پانی کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button