تلنگانہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل سے بی جے پی کی نمائندگی ختم

حیدرآباد _ 20 مارچ ( اردولیکس) ریاست کے دو گریجویٹ حلقوں میں ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کے بعد تلنگانہ قانون ساز کونسل میں بی جے پی کی نمائندگی ختم ہوگئی ہے سال 2015 کے گریجویٹ انتخابات میں حیدرآباد _ رنگاریڈی _ محبوب نگر حلقہ سے بی جے پی کے سینئر لیڈر این رامچندرراو کامیابی حاصل کی تھی اس وقت ٹی آر ایس نے اس حلقہ سے مقابلہ نہیں کیا تھا۔اس طرح گزشتہ پانچ سال سے رامچندرراو قانون ساز کونسل میں بی جے پی کے واحد نمائندہ تھے حالیہ دنوں ریاست میں بی جے پی کی بڑھتی ہوئی طاقت اور جی ایچ ایم سی نتائج کے بعد سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ بی جے پی کونسل کے انتخابات میں نمایاں مظاہرہ کرے گی۔لیکن بی جے پی کا مظاہرہ مایوس کن رہا۔اس پارٹی کے موجودہ رکن کونسل رامچندرراو کو شکست ہوئی اور ورنگل حلقہ میں بی جے پی امیدوار پرمیندر ریڈی چوتھے مقام پر رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button