نیشنل

وزارت داخلہ کی تمام ریاستوں کو کورونا کے پیش نظرخصوصی ہدایات

نئی دہلی 21 مارچ (اردولیکس) وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں میں کووڈ19- کے ضابطوں پر عمل کرنے کے رجحان کو فروغ دینےکے لئے ضروری اقدامات کریں اور ملک میں کووڈ19- کے بڑھتے ہوئے معاملات پر قابو پانےکے لئے حفاظتی اقدامات کو سختی سے لاگو کرنے کو یقینی بنائیں۔سبھی ریاستوں کے چیف سکریٹریزاور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹرز کو، داخلہ سکریٹری اجے بھلّہ کی طرفسے لکھے گئے ایک خط میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ نگرانی، گھیرا بندی اور احتیاط سےمتعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ ماسک لگانے، ہاتھدھونے اور ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button