اسپشل اسٹوری

ماں مجھے مارتی ہے اسے جیل میں ڈال دو۔معصوم بچہ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد:اکثر دیکھا گیا ہے کہ چھوٹے بچے دودھ نہ پییں یا زیادہ شرارت کریں تو ماں ڈانٹ دیتی ہے۔ ماں کی ڈانٹ سن کر چھوٹے بچے روتے ہیں یا غصے میں آ جاتے ہیں۔ اگر کوئی بچہ ڈانٹ سے ناراض ہو جائے اور اپنی ماں کی شکایت لے کر پولیس سے رجوع ہو تو کیا ہوگا؟ آپ کو  یہ پڑھ کر حیرانی ضرور ہورہی ہوگی لیکن ایسا ہی کچھ مدھیہ پردیش کے برہان پور میں ہوا ہے۔ برہان پور کے دیٹلائی گاؤں میں تین سالہ بچہ اپنے والد کے ساتھ ماں کی شکایت کرنے پولیس اسٹیشن پہنچا۔ معصوم نے پولیس سے کہا امّی کو جیل میں ڈال دو وہ مجھے مارتی ہے۔ وہ میری ٹافیاں بھی چرا لیتے ہیں۔

سب انسپکٹر پرینکا نائک نے معصوم کو منانے کی خاطر اس کی ماں کے خلاف شکایت لکھی، پھر بچہ گھر جانے کے لیے تیار ہو گیا۔ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔بچہ جب شکایت لے کر پہنچا تو پولیس اسٹیشن انچارج بچے کی بات سن کر ہنس پڑے اور  سمجھانے کے بعد انھوں نے بچے کو گھر واپس بھیج دیا۔قبل ازیں انھوں نے بچے سے پوچھا، ‘کیا ہوا، بتاؤ’۔ بچے نے کہا، ‘ماں نے مجھے تھپڑ مارا ہے، وہ مجھے مارتی ہے۔ وہ میری تمام ٹافیاں بھی چرا لیتی ہے۔ چاکلیٹ بھی لے لیتی ہے اس لیے ماں کو جیل میں ڈال دو۔

معصوم کے والد نے بتایا، ‘اتوار کی دوپہر کو اس کی ماں اسے نہلانے کے بعد کاجل لگا رہی تھی۔ بیٹا انکار کر رہا تھا تو اس کی ماں نے اسے آہستہ سے تھپڑ مارا جس کے بعد وہ رونے لگا۔ کسی طرح میں نے اسے سمجھایا۔ پھر اس نے کہا پولیس کے پاس جائیں گے ماں کو جیل بھیجنا ہے یہ سن کر میں اور میری بیوی ہنس پڑے لیکن وہ نہیں مان رہا تھا تو میں اس کے ساتھ پولیس اسٹیشن آگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button