نیشنل

شیوسینا لیڈر و رکن راجیہ سبھا سنجے راوت کو تین ماہ بعد ضمانت مل گئی

ممبئی _ 9 نومبر ( اردو لیکس) شیوسینا لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کو ضمانت مل گئی ہے۔ ممبئی کی PMLA عدالت نے انہیں ضمانت دے دی۔ 21 اکتوبر کو راوت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے والی خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آج  فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کردی ۔ سنجے راوت گزشتہ تین ماہ سے جیل میں ہیں۔ سنجے راوت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے یکم اگست کو ممبئی میں رہائشی کالونی کی تعمیر نو میں بے قاعدگیوں کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

 

منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت گرفتار ہونے سے پہلے وہ دو بار ای ڈی کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہے تھے۔ راؤت نے الزام لگایا کہ سیاسی پارٹی نے ہی ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا۔ ای ڈی کے ذریعہ راؤت کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی تھی جب ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے کے گروپ کے درمیان لڑائی چل رہی تھی ۔ راوت نے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مخلوط حکومت کو گرانے کے لیے بی جے پی کے ساتھ شنڈے کیمپ کے اتحاد کی سخت مخالفت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button