جنرل نیوز

صفابیت المال شاخ عادل آباد کے تحت قریب دو سو مستحق خاندانوں میں رمضان راشن کی تقسیم تقریب سے صدر صفا مولانا سید مبشر احمد رشیدی کا خطاب ۔

عادل آباد۔22/مارچ(اردو لیکس)ماہ رمضان غم و خواری و ہمدردی کا مہینہ ہے اس مقدس مہینے میں دیگر عبادات کے ساتھ ضرورت مندوں کی خبر گیری رکھنا بھی اہم عبادت و بہترین خدمت خلق ہے۔صفا بیت المال شاخ عادل آباد جو سال بھر رفاہی،فلاحی،طبی،تعلیمی،سماجی اور ہنگامی خدمات میں مصروف رہتا ہے اور مالداروں کی امداد کو حقیقی مستحقین تک پہنچانے کے لیے سروے کا جو شفاف نظام مرتب کیا ہے،اور اس نظام کے تحت جو حقیقی مستحقین میں دیگر امدادوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان میں سے انتہائی مستحق روزہ داروں تک ہر سال رمضان راشن دیا جاتا ہے

 

اور آج بھی سرپرست جناب حافظ محمد منظور احمد کی سرپرستی میں عادل آباد کے مختلف سلم علاقوں کے مستحقین کی تحقیق کرتے ہوئے قریب دو سو خاندانوں میں رمضان راشن پیکیجس تقسیم کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار صدر صفابیت المال شاخ عادل آباد حضرت مولانا سید مبشر احمد رشیدی نے سنٹرل گارڈن میں منعقدہ رمضان راشن تقسیم تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی مفتی ناصر نہدی نے شرکت کی۔جبکہ نائب صدر صفا حافظ شیخ بشیر احمد،معتمد حافظ کاظم پاشاہ مصباحی،خازن حافظ عبدالعزیز کارکنان حافظ شیخ نزیر احمد،حافظ عمران،وسیم،واجد اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔مولانا مبشر احمد نے بتایا کہ ہر سال رمضان المبارک کی آمد سے قبل ماہ شعبان میں صفا کی پوری ٹیم ضرورت مندوں کا خیال کرتے ہوئے اہل خیر حضرات سے رابطہ کرتے ہوئے مستحقین کا سروے کرتی ہے اور کافی جدوجہد و کوشش کے بعد رمضان راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان راشن ایک پیاکیج کی قیمت 1800 سو کا بنایا گیا ہے جس میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء شامل ہیں۔مولانا کا کہنا تھا کہ پہلے کرانہ دکان سے ادھار سامان لیکر ضرورت مندوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے اور رمضان المبارک کے دوران اہل خیر حضرات کے تعاون کے بعد باقی رقم ادا کی جاتی ہے۔انہوں نے ضلع عادل آباد کے اہل خیر حضرات سے سال بھر مختلف رفاہی فلاحی خدمات میں سرگرم و مصروف ادارہ صفابیت المال کا بھر پور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

الحمدللہ اس موقع پر صدر صفا مولانا سید مبشر احمد رشیدی،مفتی ناصر نہدی،حافظ کاظم پاشاہ،حافظ شیخ بشیر احمد،حافظ عبدالعزیز،حافظ عارف خان،محمد الیاس،واجد،وسیم کے ہاتھوں راشن پیاکیجس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس سال صفا بیت المال کی جانب سے قریب دو سو نہایت مستحق و نادار روزہ دار خاندانوں تک رمضان راشن پہنچایا گیا۔اس موقع پر صفا کے ذمہ داران و کارکنان و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button