جرائم و حادثات

کمسن بیٹیوں کے ساتھ باپ کی اجتماعی خودکشی۔حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدر آباد: حیدرآباد میں ایک شخص نے اپنے دو کمسن بچیوں کے ساتھ اجتماعی طور پر خودکشی کرلی۔ یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے بوئن پلی بھوانی نگر علاقے میں کل رات پیش آیا۔

 

مرنے والوں کی شناخت 42 سالہ شریکانت چاری اور اس کی دونوں بیٹیوں آٹھ سالہ سراونتی اور سات سالہ شراویہ کے طور پر کی کی گئی ہے۔ متوفی شخص کل اپنی بیوی اور دونوں بچوں کے ساتھ بیڈ روم میں سونے کے لیے چلا گیا تھا

 

جب صبح اس کی بیوی نیند سے بیدار ہوئی تو اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر اور بچے مردہ حالت میں پڑے ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ چاری نے کھانے کی کسی شئے میں اپنے بچوں کو زہر ملا کر دے دیا اور خود بھی کھا لیا۔

 

فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ اس انتہائی اقدام کی وجہ کیا ہے پولیس مختلف زاویوں سے اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button