جنرل نیوز

رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتا کی فراخدلی _ آتش بازی کے دوران آنکھوں سے متاثر افراد کو علاج کے لئے مالی امداد

حیدرآباد:۔دیوالی تقریب کے موقع پر آتش بازی کے دوران جن کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں ان کے علاج کیلئے رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتانے سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل کو مالی امداد فراہم کرتے ہوئے اپنی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔کویتا نے متاثرین کے علاج کیلئے درکار رقم بطور ایم ایل سی اپنی ماہانہ تنخواہ سے ہاسپٹل کے حکام کو فراہم کی۔ تلنگانہ جاگرتی کے قائدین نے ہاسپٹل پہنچ کرامداد فراہم کی اور ہاسپٹل میں مریض کے ساتھ رہنے والے رشتہ داروں کیلئے تین دن تک کھانے اور رہائش کا بھی انتظام کیا۔رکن کونسل کویتا نے ڈاکٹروں سے بات چیت کی اور آتش بازی کے دوران آنکھوں میں چوٹیں آنے والوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ کویتا نے ان سے بہتر طبی علاج فراہم کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button