نیشنل

گاڑی درخت سے ٹکراگئی _ تین نابالغ لڑکے ہلاک

وجے واڑہ _ 21 مارچ( اردولیکس) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نابالغ لڑکے ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے ماکاواراپالم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹووہیلر چلانے والے لڑکے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ہیمنت نامی 15سالہ لڑکا  موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ اسپتال منتقلی کے دوران انیش، ہرشت کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button