جنرل نیوز

بزم ” نوائے شہرِکورٹلہ ” کی تشکیل جدید

کریسسنٹ ھائی اسکول اردو میڈیم محلہ رحیم پورہ، *کورٹلہ* میں 16/ جنوری2023ء بروز پیر 9:30 بجے شب بزم ” *نوائے شہرِکورٹلہ* ” کی تشکیل جدید عمل میں آئی۔اس کی معیاد دو سال رہے گی۔

جناب محمّد عبدالرحیم صاحب اسسٹنٹ پروفیسر کو بحیثیت سرپرست اعلی منتخب کیا گیا۔ موظف پرنسپل جناب عبدالمقیت صاحب صدر ،جناب انور صدیقی، جناب محمّد مظفر احمد سجو نائب صدور ، اظہؔرکورٹلوی معتمد عمومی ، مولوی محمد عبدالعظیم صاحب، مولوی محمّد فاروق صاحب، عبدالمصوّرصاحب ، مولوی محمد عابد صاحب شریکِ معتمدین ، محمد جہانگیر چاند پاشاہ صاحب، محمد سلیم فاروقی صاحب معتمدنشرواشاعت، جناب محمّد مبین پاشاہ صاحب، مولانا مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی  مشیران  مولانا مفتی سیّد ضمیر احمد عقیل سبیلی صاحب خازن منتخب ہوئے۔

 

اراکین میں جناب محمّد علی، جناب محمّد شاہد (NHF)، جناب الیاس احمد خان، مولوی محمّد رفیع اعجاز صاحب، محمّد رحیم الدین ظفر صاحب، جناب محمّد عبدالرحیم ناظم اقراء اردو میڈیم ھائی اسکول کورٹلہ، جناب محمّد عبدالرحیم صدر مدرس نونہال اردو میڈیم ھائی اسکول کورٹلہ، جناب محمّد عبدالمعز لکچرر و کرسپانڈنٹ انڈین پروگریسیو ھائی اسکول کورٹلہ،جناب محمّد وسیم(ڈاک بنگلہ)، جناب محمّد فہیم، لکچرر محمّد ساجد صاحب، جناب احمد خان، مولوی امتیاز احمد صدیقی صاحب، مولوی محمّد یوسف علی صاحب و دیگر شامل ہیں۔

قبل ازیں جناب انور صدیقی کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا، نعت خواں محمد مظفر احمد سجو نے دلکش ترنّم میں نعت سنائی۔ اظہؔرکورٹلوی نے بزم "نوائے شہرِکورٹلہ ” کے اغراض و مقاصد پر مختصر روشی ڈالی۔جناب محمد عبدالرحیم اسسٹنٹ پروفیسر نے اردو زبان کی اہمیت و افادیت اور بالخصوص شعر و ادب میں اردو کی چاشنی پر مختصر اظہار خیال کیا۔ ان شاء اللہ

ماہ فبروری کے اواخر یا مارچ کے اوائل میں عظیم الشان ریاستی مشاعرہ ریاست تلنگانہ کے مشہور و معروف ناظمِ مشاعرہ عالیجناب اشفاق اصفی صاحب کی نظامت میں منعقد ہوگا ۔ اردو مادری زبان سے والہانہ محبت اور اسکی بقا پر مولانا مفتی سیّد مظہر القاسمی صاحب نقشبندی کے مختصر اظہار خیال اور دعا پر پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button