تلنگانہ

تلنگانہ میں پیاز کی قیمت میں کمی

حیدرآباد _ 21مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میں پیاز کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔پڑوسی ریاست مہاراشٹرمیں کورونا کے معاملات میں کافی اضافہ کے پیش نظر وہاں کے پیاز کے تاجروں نے اپنی پیدوار کو حیدرآباد منتقل کردیا۔ شہر کی بوئن پلی مارکٹ کو روزانہ معمول کے مطابق 6000کوئنٹل پیاز درآمد کی جاتی ہے تاہم چاردنوں سے 9000کوئنٹل پیاز درآمد کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں ہول سیل میں گھر کے باورچی خانہ کی لازمی شئے 15روپئے فی کیلوکے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ریٹیل میں یہ پیاز فی کیلو20روپئے کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔پیاز کی قیمت میں کمی سے متوسط طبقہ نے راحت کی سانس لی ہے جو پہلے ہی پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے کافی پریشان تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button