یکم جون کے بعد ایسے سونے کے زیورات فروخت نہیں کئے جاسکتے !

نئی دہلی _ 21 مارچ ( اردولیکس) مرکزی حکومت نے  سونے کے زیورات پر ہال مارک نشان کو یکم جون سے لازمی کردیا ہے ۔ سونے کے زیورات یکم  جون 2021 کے بعد  بغیر ہال مارک نشان کے فروخت نہیں کیے جاسکتے ۔اس سلسلہ میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرس (بی آئی ایس) نے تمام رجسٹرڈ جیولرس کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ 22 کیرٹ، 18 کیرٹ ، 14 کیرٹ سونے کے زیورات میں ہول مارک کا نشان ہونا چاہئے۔ اس سے کسٹمرس اور سنار دونوں کو فائدہ ہوگا۔مرکزی حکومت نے ہال مارک کے نشان کو لازمی قرار دیتے ہوئے  15 جنوری 2021 اس کی ڈیڈ لائن رکھی تھی لیکن جیولرس ایسوسی ایشن کی درخواست پر ڈیڈ لائن میں 1 جون 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔ زیورات کی  ہال مارکنگ کے عمل کے دوران بی آئی ایس، اے ایچ  سینٹر میں معیار کی جانچ کرے گا ۔ یہاں جانچ کے بعد اے ایچ  سنٹر میں زیورات پر ہال مارک پرنٹ کیا جائے گا۔