جنرل نیوز

اوٹکور میں مجلس کا اہم اجلاس

اوٹکور _21 مارچ ( اردولیکس)اوٹکور کے مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنوں کا ایک اھم اجلاس منعقد ھوا۔جس میں مختلف مسائل پر غورو خوص کیا گیا اور جماعت کے حاضرین ذمہ داروں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ جماعت کو مضبوط ومستحکم کر نا چاہیےء اور ایک کارکن دوسرے کارکن سے محبت سے پیش آنے کی تلقین کی گئی ۔اور جماعت کی ترقی کے لئے ھر کارکن وقت نکالنا چاہئے اور اس اجلاس میں یہ بات بھی طےء کی گئی کہ محبوب نگر ضلع کے صدر مجلس جناب عبد الھا دی ایڈوکیٹ صاحب کی نگرانی میں اوٹکور ٹاون ۔اور اوٹکور منڈل کے انتخابات کروانا چاہئے کیونکہ اس اجلاس میں انتخابات کروانے کی ایک قرارداد منظور کی گئی ھے۔چار اپریل کو بعد نماز مغرب وقت مقرر کیا گیا ھے۔اس اجلاس میں مجلس کے تمام قائدین اور مجلس کا درد رکھنے والے تمام کارکنان شرکت ھونا ضروری قرار دیا گیا ھے جماعت کا ھر فرد اپنے نام کارجشٹریش کروانا ضروری ھے۔اس موقع پر اوٹکور مجلس قائدین کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button