سعودی آرامکو کمپنی کے منافع میں نصف کمی!

جدہ _21 مارچ ( اردولیکس) سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو کا منافع 2020 میں قریب نصف ہوگیا ہے 2019 کے مقابلہ میں ، سعودی آرامکو کا خالص منافع 44.4 فیصد کم ہوا ہے ۔کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے آرامکو کمپنی نے تیل کی پیداوار کم کردی ہے گرتی قیمتوں اور پیداوار میں  کمی کے اثرات کی وجہ سے کمپنی کے منافع میں کمی ہوئی ہے بتایا گیا ہے کہ سال 2019 میں کمپنی کی خالص منافع 88 بلین ڈالر تھا جو سال 2020 میں 49 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔