جنرل نیوز

کانگریس پارٹی کے دورہ اقتدار میں ترقیاتی کاموں کو یکسر نظر انداز کرنے کا الزام ۔ عادل آباد بی آر ایس پارٹی سابق ٹاؤن صدر کی پریس کانفرنس

عادل آباد۔23/جون(اردو لیکس)بی آر ایس پارٹی سابق ٹاؤن صدر عادل آباد سید ساجد الدین نے شہر مستقر کے پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو الزامی جواب دیتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ تلنگانہ میں ترقی اور بہبود کے تمغوں کو متعارف کرانا کانگریس پارٹی کی نظر میں دھوکہ ہے؟انہوں نے کانگریس پارٹی کے تبصروں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کل کانگریس پارٹی قائدین نے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہوئے تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کو دھوکہ قرار دیا جو کانگریس پارٹی کی اوچھی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے

 

۔ساجد الدین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں امن و امان قائم ہے یہاں کا ہر شہری اطمنان کے ساتھ زندگی بسر کررہا ہے۔ریاست تلنگانہ میں تمام طبقات کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہوئے عوام کو فلاحی ثمرات فراہم کرنے کا سہرا تلنگانہ حکومت کو جاتا ہے۔اور کانگریس پارٹی قائدین کو حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہاکہ لوگ کانگریس اور بی جے پی لیڈروں کے جھوٹے پروپیگنڈوں پر یقین کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کے دورہ اقتدار میں ترقیاتی کاموں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا تھا۔اس وقت کے کانگریس پارٹی کے چیف منسٹر نے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری نہیں کیے

 

۔تاہم علحیدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے نو سال کے عرصہ میں زندگی کے تمام شعبوں میں کروڑہا روپیوں کی لاگت سے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کو انجام دیا گیا اور سینکڑوں فلاحی اسکیمات کے ذریعے یہاں کی عوام کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ 9 سالوں کے دوران جن ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا ہے اسی کو عوام کے سامنے لانے کے لئے دس سالہ یوم تاسیس تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس کو کانگریس اپنی غلط بیان بازی کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔

 

جس کا عوام بخوبی وقت آنے پر جواب دیں گی۔اس پریس کانفرنس میں بی آر ایس پارٹی ٹاؤن جنرل سیکرٹری محمد اشرف،جنگلی پرشانت،سید شاہد علی،باب بھائی،محمد ابوذر،فیروز خان،عتیق الرحمٰن،شیخ حسن،شیخ رضوان،شیو کمار اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button