تلنگانہ

بڑی خبر_ سرکاری ملازمین کو 30 فیصد فیٹمنٹ اور ریٹائرمنٹ کی عمر 61 سال _ تلنگانہ حکومت کا اعلان

حیدرآباد _22مارچ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو 30 فیصد فیٹمنٹ دینے اور ریٹائرمنٹ کی حد عمر 61 سال کردینے کا فیصلہ کیا ہے ریاستی اسمبلی میں چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے اعلان کیا کہ ملازمین اور اساتذہ کو 30فیصد  فیٹمنٹ دیا جائے گا اور فوری اثر کے ساتھ ریٹائرمنٹ کی حد عمر 61 سال کردی جائے گی۔چیف منسٹر نے کہا کہ پی آر سی کے ایک سال کے بقایاجات کو ادا کیا جائے گا۔ریٹائرمنٹ بینیفٹ گریجویٹی کی رقم کو 12 لاکھ روپے سے 16 لاکھ کردینے کا اعلان کیا .پی آر سی پر یکم اپریل سے عمل آوری ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button