تلنگانہ

تلنگانہ میں آیندہ دو تک ان 12 اضلاع میں ہوگی گرج وچمک کے ساتھ بارش _ 7 مئی کو موچا طوفان سے شدید بارش کا امکان

حیدرآباد _ 5 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ ریاست میں مزید دو دن تک بارش  رہے گی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 7 مئی  تک کئی اضلاع میں بارشیں ہوں گی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہفتہ کو بھدرادری کتہ گوڑم ، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، یادادری بھونگیر ، رنگاریڈی، وقارآباد، محبوب نگر، ناگرکرنول اور ونپرتی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ” موچا طوفان ” آنے والا ہے طوفان کی وجہ سے 7 مئی کو تلنگانہ کے مختلف مقامات پر شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button