نیشنل

گجرات میں نہیں لگے گا لاک ڈوان۔ لوگ افواہوں پرتوجہہ نہ دیں: چیف منسٹر

احمد آباد 22 مارچ (اردولیکس) چیف منسٹرگجرات وجے روپانی نے اس بات کو پھر دہرایاہے کہ ریاستی حکومت کا ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے مختصر ویڈیو خطاب میں جناب روپانی نے کہا کہ ریاست میں پھر سے لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ کووڈ کے معاملوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر افواہوں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے کہاکہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سبھی طرح کی احتیاطبرتیں اور جان اور جہان کے درمیان توازن برقرار رکھیں

متعلقہ خبریں

Back to top button