جنرل نیوز

جمعہ کی نماز کے بعد ترکی کے متاثرین کے لئے عطیات دینے عادل آباد جمعیتہ العلماء ہند ضلع کے ذمداروں کی اپیل

عادل آباد جمعیتہ العلماء ہند ضلع صدر حافظ ابوبکر حامد کی صدارت میں میڈیا کے ذریعے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے شہریان عادل آباد سے اپیل کی گئی ہے کہ ترکی میں چند روز قبل زلزلے کے سبب انسانی زندگیوں کو ہوئے نقصان اور سازو سامان کو بھی جو نقصان پہنچا اس کی بازیابی کے لئے ریاستی جمعیتہ العلماء کی اپیل پر جمعہ کے روز مساجد میں امداد کے سلسلہ میں اعلانات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مد میں زیادہ سے زیادہ مالی امداد کرتے ہوئے ترکی کے پریشان حال افراد کی مدد میں حصہ دار بنیں۔اس موقع پر حافظ ابوبکر حامد کے علاوہ مولانا اسلم نہدی،مولانا اسلم ندوی،حافظ شیخ احمد،حافظ حسین،حافظ شعیب فیصل اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button