جنرل نیوز

عادل آباد ۔ صفابیت المال کے دفتر پر یوم آزادی کا قومی پرچم لہرایا گیا

عادل آباد ۔ صفابیت المال شاخ عادل آباد کے دفتر پر صدر مولانا سید مبشر احمد رشیدی نے آزادی کی 75 سالہ تکمیل پر آج بروز پیر 15 اگست 2022 کو یوم آزادی کا قومی پرچم لہرایا۔ اس پرچم کشائی تقریب میں ضلع صدر قاضی سید ندیم الدین کے علاوہ سرپرست صفا و صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد اور ضلع صدر جمعیت علماء ہند حافظ ابوبکر حامد ، جناب ایم ڈی یونس اونر سونی جیم نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر مذکورہ احباب کے علاوہ ذمہ داران صفا حافظ کاظم پاشاہ،حافظ عبدالعزیز،حافظ شیخ بشیر احمد،حافظ امجد خان، حافظ محمد رفیق احمد،حافظ عرفان،حافظ شفیع حسامی اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر قومی پرچم کو سلامی پیش کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا گیا اور ہندوستان کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مجاہدین کی قربانیوں کو یاد کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button