تلنگانہ

تلنگانہ میں لاک ڈاون پرکیا ہے حکومت کا منصوبہ؟

حیدرآباد 22 مارچ(اردولیکس) کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظرریاستی حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ لئے جانے کا امکان ہے ۔ اس سلسلے میں کل حکومت کی جانب سے واضح اعلان کیا جاسکتا ہے۔ اس دوران سرکاری حکام کی جانب سے معلوم ہوا کہ حکومت ریاست میں دوبارہ لاک ڈاون کے منصوبہ میں نہیں ہے۔ پتہ چلا ہے کہ آٹھویں جماعت تک کے طلباء کو امتحانکے بغیر پروموٹ کرنے پرغورکیاجارہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ان جماعتوں کے طلبا کیلئے تعطیلات کا اعلان کردیا جائے گا۔اس سلسلہ میں پرگتی بھون میں چیف منسٹر چندرشیکھر راو وزیر صحت ایٹالہ راجندر کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button