جنرل نیوز

بودھن گورنمنٹ ڈگری کالج میں عالمی یوم اُردواوریوم طلباءنوکا اہتمام

بودھن۔آج گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن میں عالمی یوم اردو اور یوم طلباء نوپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن رنگا رتنم کی صدارت میں منعقدکیاگیا۔جسمیں مہمان خصوصی کےطورپر ڈاکٹر عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر آف اردو، تلنگانہ یونیورسٹی اور محمد عبدا لمعین راہی کےلیے کالج اسٹاف گورنمنٹ ڈگری کالج نے شرکت کی۔

اس موقع پرکالج وائیس پرنسپل وصدرشعبہ اردوڈاکڑ ناہیدہ بیگم نےاس پروگرام سے خطاب کرتےہوئے تمام تفصیلات پیش کرتےہوئے کہاکہ آج عالمی اردو کےتحت کالج ہذامیں (20) مختلف ادبی وثقافتی پروگرام منعقدکیےگیے تھے جسمیں حمد، نعت، تقریری، تحریر ی، اردو دستخط، خطاطی، بیت بازی، اردو شعر، اسٹوری رائٹنگ، اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے ان پروگراموں کا مقصد طلباء کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ طلباء مستقبل میں ان پروگراموں میں شامل ہوتے ہوئے اپنا نام ماں باپ کالج کا نام ملک کا نام روشن کرسکیں۔اس موقع پرقوی سر نے بھی طلباء کو ان کے مستقبل کو سنوارنے اور اپنی منزل طے کرنے کے بارے میں کہا۔

محمد عبدا لمعین راہی نے علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے دن یوم اقبال کیوں مناتے ہیں اس بارے میں کہا، اور اپنی شاعری بھی پیش کی۔مزیداس موقع پرگورنمنٹ ڈگری کالج بدھن پرنسپل رنگارتنم نے کامیاب پروگرام کےانعقادپرصدرشعبہ اردواورانکی ٹیم کومبارکبادپیش کی ساتھ ڈگری سال سوم کےطلباء وطالبات کا ان پروگراموں میں بڑھ چڑھکرحصہ لینےپرتمام طلباء کی ستائیش کی۔اس موقع پرلکچررزوطلباءطالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button