جرائم و حادثات

وقارآباد،اننت گیری گھاٹ روڈ پر دلخراش سڑک حادثہ

حیدرآباد: ضلع وقارآباد اننت گیری گھاٹ روڈ پرخوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق آج ایک آرٹی سی بس گھاٹ روڈ پربے قابو ہوکرالٹ گئی۔ حادثہ کے وقت بس میں قریب 70 مسافرین سوارتھے، حادثہ میں ایک خاتون کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی بتائے گئے ہیں۔ یہ بس وقارآباد سے تانڈورجارہی تھی، زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہہ سے بس حادثہ کا شکارہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button