تلنگانہ

تلنگانہ میں سیل ٹاور لگانے کے خلاف خواتین نے ٹاور پر چڑھ کر احتجاج کیا

پرگی _22 مارچ ( اردولیکس) رہائشی علاقے میں  سیل فون ٹاور نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دو خواتین نے ٹاور پر چڑھ کر احتجاج کیا جبکہ ایک خاتون نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ سیل فون ٹاور کے خلاف خواتین کا یہ احتجاج تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پرگی بلدیہ کے وارڈ نمبر 9 میں ایرٹیل کمپنی کا سیل ٹاور لگانے کا کام جاری ہے گذشتہ کئی دنوں سے مقامی افراد بالخصوص خواتین سیل ٹاور لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے مختلف طریقوں سے احتجاج اور نمایندگی کررہے ہیں اس کے باوجود سیل ٹاور لگانے کا کام جاری ہے جس پر پیر کے روز کالونی کی خواتین سیل ٹاور پر چڑھ گئیں اور ہنگامہ برپا کردیا اور مطالبہ کیا گ کہ نئے  ٹاور کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ احتجاجی خواتین نے کہا کہ سیل ٹاور کے ریڈیشن سے انسانی صحت متاثر ہوگی اس لئے وہ سیل ٹاور کے خلاف ہیں  انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ موبائل ٹاور سے نکلنے والے ریڈیشن سے  بوڑھوں اور بچوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچے گا۔   احتجاج کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ، پولیس نے لکشمی اور  وراکلشمی کو کسی طرح نیچے اتارا ۔ اسی دوران ایک اور خاتون نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ خاتون کی خود کشی کی کوشش کو  پولیس نے ناکام بنا دیا اور پولیس نے خواتین کو انصاف دلانے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button