تلنگانہ

عادل آباد کے سب انسپکٹر کی کورونا سے موت

عادل آباد _ 22 مارچ ( اردولیکس) عادل آباد اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹر میسرام چندرا بھانو کی  کورونا سے موت ہوگئی ۔ چندرا بھانو کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث مقامی ہاسپٹل میں علاج کیا گیا لیکن کورونا کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد ایک ہفتہ قبل حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں سب انسپکٹر نے  پیر کی شام آخری سانس لی۔ ضلع کے بازاربھٹنور منڈل کے جاترلا گاؤں کے رہنے والے چندرابھانو 1985 میں کانسٹیبل کی حیثیت سے محکمہ پولیس میں شامل ہوئے تھے۔ وہ 1987 میں عالم پور میں ماؤنوازوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران بچ گئے تھے۔ ریاستی حکومت نے ان کی خدمات پر چیف منسٹر شوریا ایوارڈ پیش کیا۔ 2018 میں انھیں سب انسپکٹر کے طور پر ترقی دیتے ہوئے اسپیشل برانچ میں تقرر کیا گیا ۔ پچھلے چار سالوں سے ، وہ قبائلی مسائل کو ضلع کلکٹر اور ایس پی کی توجہ دہانی کرواتے آرہے  ہیں۔ ضلع ایس پی وشنو واریر نے چندرابھانو کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button