جرائم و حادثات

دسویں جماعت کی لڑکی کو بلیک میل کرتے ہوئے عصمت ریزی کرنے والے انٹرمیڈیٹ کے 6 لڑکوں کے خلاف پوکسوایکٹ _ تلنگانہ کے کریم نگر میں وحشیانہ واقعہ

کریم نگر _ 27 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے  کریم نگر شہر میں پیش آئے ایک وحشیانہ واقعہ میں دسویں جماعت کی طالبہ کو بلیک میل کرتے ہوئے 6 لڑکوں نے کی کئی مہینوں تک عصمت ریزی کی ۔ جس پر کریم نگر کی ون ٹاؤن پولیس نے نابالغ لڑکی کو ہراساں کرنے پر 6 لڑکوں  بشمول 5نابالغ لڑکوں کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق کریم نگر کے ایک کالونی کی رہنے والی دسویں جماعت کی طالبہ،اسی کالونی میں رہنے والے انٹرمیڈیٹ کے طالب علم سے محبت کرتی تھی۔ایک سال پہلے لڑکے کے دو دوستوں نے ان دونوں کی قابل اعتراض تصاویر اورویڈیوز لے لی اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔پولیس نے کہاکہ ان دونوں نے لڑکی کے والدین کو اس لڑکے کے ساتھ اس کی محبت کی اطلاع دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اپنی جنسی خواہش کی تکمیل کی تھی۔بعد ازاں دیگر تین لڑکوں نے بھی لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔اس ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی نے اپنے والدین کو اس بات کی اطلاع دی جنہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اس لڑکی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ ساتھ دیگر 5کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت ایک معاملہ درج کرلیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ 6 ملزمین میں 5 انٹرمیڈیٹ کے طلباء ہیں جو نابالغ ہیں جبکہ ایک لڑکا بالغ ہے جس پالی ٹیکنک کی تعلیم مکمل کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button