نیشنل

مدھیہ پردیش میں بھیانک سڑک حادثہ _ 13 ہلاک

نئی دہلی _ 23مارچ( اردولیکس) مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں 12 خواتین اور ایک مرد شامل ہے یہ تمام آٹو میں ایک شادی کی تقریب میں پکوان کے لئے جارہے تھے کہ پرانی چھاونی کے پاس ایک تیز رفتار بس نے آٹو کو ٹکر دے دی۔جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی 10 خواتین ہلاک ہوگئے۔باقی تین ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران جانبر نہ ہوسکے۔یہ تمام خواتین لیبر بتائے گئے۔جو شادی کی تقریب میں پکوان کرتے ہیں حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ آٹو کے پرخچے اٹھ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button