جنرل نیوز

569ویں سالانہ سہ روزہ عرس شریف قطب الاقطاب حضرت سید دادےشاہ پیرؒقادری نارائن پیٹھ کا 30جون تا2جولائ اہتمام پروگرام کوقطعیت،سجادہ نشین حضرت سیدشاہ محسن احمد قادری کا بیان

نارائن پیٹھ-28/جون(اردولیکس)ممتازعالم دین وصوفی منش بزرگ حضرت العلامہ سیدشاہ محسن احمد قادری المعروف بہ حضرت محسن بابا حفظہ اللہ سجادہ نشین قطب الاقطاب حضرت سیدشاہ غلام احمد قادری المعروف بہ حضرت سیددادےشاہ پیر رحمہ اللہ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتےہوئے کہاکہ *قطب الاقطاب حضرت سیدشاہ غلام احمد قادری المعروف بہ حضرت سیددادےشاہ پیر قادریؒ کے569ویں سالانہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کا بعد 30/جون بروز جمعہ بعد نمازعشاء جلوس صندل مالی وضربات رفاعیہ مسجد ٹیکری سےبرآمد ہوکر درگاہ شریف پہنچےگا-

 

بعدصندل مالی محفل سماع منعقدہوگی-یکم جولائی بروزہفتہ بعد نمازمغرب جشن چراغاں ہونگے-2جولائ بروز اتوار بعدنماز فجر زیارت شریف وجلسۂ عظمت اولیاءاللہ مقررہے- زیرسرپرستی پیرطریقت حضرت سیدشاہ محمدغیاث الدین قادری قبلہ سجادہ نشین حضرت سیدشاہ محمد تقی سبز پوشؒ،زیرحمایت پیرطریقت حضرت سیدشاہ خلیل احمدقادری برادرسجادہ نشین بارگاہ حضرت دادےشاہ پیرؒ،زیرصدارت رہبرشریعت پیرطریقت حضرت سیدشاہ محسن احمد قادری المعروف بہ حضرت محسن بابا سجادہ نشین حضرت سیدشاہ دادےشاہ پیرؒ فرمائینگے-جبکہ نگرانی حضرت سیدمحمودمیاں حسینی صدرنشین حضرت دادے شاہؒ کمیٹی وکواپشن ممبر مجلس بلدیہ نارائن پیٹھ کل ہند مجلس اتحادالمسلین فرمائینگے

 

-اس مقدس جلسہ سے ممتاز عالم دین ونامورسینئیر صحافی اسدالعلماء تنویرِصحافت مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہندسنی علماءمشائخ بورڈ،حضرت العلامہ حافظ مفتی محمدشفاعت علی نقشبندی مولوی کامل الحدیث والفقہ جامعہ نظامیہ نظامت وصدرمدرس دارالعلوم،حضرت علامہ مفتی فاروق مخاشن مولوی کامل جامعہ نظامیہ کےخطابات ہونگے-قراءت کلام پاک حضرت حافظ محمد فخرالدین تاج امام وخطیب جامع مسجد نارائن پیٹھ پیش فرمائینگے-جناب امیرالیاس قادری،حافظ محمد قتال حسینی بارگاہ رسالت مآبﷺمیں ہدیہ نعت شریف پیش کرینگے-نظامت کے فرائض جناب شیخ محمد حسین قادری انجام دینگے-بعدفاتحہ خوانی کھیر تقسیم کی جائےگی-

متعلقہ خبریں

Back to top button