نیشنل

کرناٹک:جے ڈی ایس کو بادشاہ گرکا موقف۔ کس پارٹی کی تائید کرنا ہے اس فیصلہ کرلیا گیا

بنگلور: ریاست کرناٹک میں انتخابات کے بعد جاری ایگزٹ پولس میں معلق اسمبلی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اگرایگزٹ پولس سچ ثابت ہوتے ہیں تو جے ڈی ایس کو بادشاہ گرکا موقف فراہم ہوگا اوراس پارٹی نے کونسی پارٹی کی تائید کرنا ہے اس کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جے ڈی ایس کے قائد تنویراحمد نے میڈیا کو بتایا کہ کمارا سوامی چہارشنبہ کی رات سنگا پورکیلئے روانہ ہوئے لیکن کس پارٹی کی تائید کرنا ہے اس کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چاہے وہ کانگریس ہو یا بی جے پی ان کی تائید کے بغیرحکومت نہیں بنا سکتے اوران کی پارٹی حکومت میں شامل رہے گی۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں قومی جماعتیں جے ڈی ایس سے بات چیت کررہی ہیں تاہم بی جے پی نے اس کی تردید کی۔ زعفرانی جماعت نے اس یقین کا اظہارکیا ہے کہ ان کی پارٹی ریاست میں دوبارہ ریاست میں اقتدار میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button