تلنگانہ

ماں کی دو کمسن بچوں کے ساتھ خودسوزی _ چند گھنٹوں کے وقفہ میں تینوں کی موت _ عادل آباد میں دلخراش واقعہ

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے ايچوڈہ منڈل مستقر کے ریڈی کالونی میں خاندانی جھگڑوں کے باعث ایک سانحہ پیش آیا جس میں خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی ۔ماں نے دو بچوں سمیت جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگالی جس کی وجہ سے ماں کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ دونوں بچے ہاسپٹل میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔یہ واقعہ جمعرات کی رات ايچوڈا منڈل مستقر کے ریڈی کالونی میں پیش آیا اور اس سانحہ میں ایک ماں اور دو بچوں کی موت ہو گئی۔

 

مقامی لوگوں اور پولیس کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق بازارہتنور منڈل کے پپری گاؤں کی ویداشری (26) کی شادی 7 سال قبل ايچوڈہ منڈل کے ریڈی کالونی کے بابو ریڈی سے ہوئی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں 5 سالہ پرگیہ اور 3سالہ وینیلا تھی۔ کچھ دنوں سے ان کے خاندان میں جھگڑے چل رہے ہیں۔جھگڑوں سے تنگ آکر ویداشری نے جمعرات کی رات سات بجے جب گھر پر کوئی نہیں تھےباورچی خانے میں اس نے دو بچوں کے ساتھ جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگالی۔جب پڑوسیوں نے دیکھا کہ گھر سے دھواں نکل رہا ہے تو انہوں نے دروازہ کھولا تو ویداشری فوت ہوچکی تھی۔پرگیہ اور وینیلا شدید جھلس گئے تھے انہیں فوری طور پر عادل آباد رمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا

 

۔دونوں بچے کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔عادل آباد ڈی ایس پی وی۔ایمندر، ايچوڈا سی آئی نائلونائک اور ايچوڈا ایس آئی ادے کمار نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔۔دریں اثنا، متوفی کے رشتہ داروں نے پولیس سے شکایت کی ہے کہ ویداشری کو اس کے سسرال والوں نے شادی کے بعد سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے خودکشی کے لیے اکسایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button