نیشنل

ہندوستانی پارلیمنٹ کی خاتون رکن کو تیزاب سے حملہ کی دھمکی !

نئی دہلی _ 23مارچ ( اردولیکس) مہاراشٹر کے امراوتی لوک سبھا سے نمایندگی کرنے والی خاتون رکن  پارلیمنٹ نونیت کور رانا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے شکایت کی ہے کہ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے مہاراشٹرا حکومت کے خلاف بولنے پر پارلیمنٹ کی لابی میں انہیں دھمکی دی تھی۔ اسپیکر کو لکھے گئے خط میں ، نونیت نے کہا کہ شیوسینا رکن پارلیمنٹ نے انہیں جیل بھیجنے کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ وہ ممبئی پولیس کے سابق کمشنر کی طرف سے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف لگائے گئے الزامات پر لوک سبھا میں خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے وہ شیو سینا کے لیٹر ہیڈس کے ساتھ دھمکی آمیز خطوط اور فون کال وصول ہورہے ہیں۔
نونیت کور نے اپنے خط میں یہ بھی الزام لگایا کہ ساونت نے ان پر تیزاب سے حملہ کرنے کی بھی دھمکی دی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اروند ساونت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ تاہم اروند نے ان  الزامات کی تردید کی۔ نونیت کور رانا امرواتی لوک سبھا سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئی تھی 

متعلقہ خبریں

Back to top button