جرائم و حادثات

تلنگانہ کے بودھن ٹاؤن میں مجید نامی نوجوان کا قتل

نظام آباد _ 24 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے بودھن ٹاؤن میں ایک نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ مقتول کی شناخت رنجل بیس بودھن کے رہنے والے محمد مجید کے طور  پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی رات نظام شوگر فیکٹری گراؤنڈ میں نامعلوم افراد نے نوجوان کا انتہائی بے دردی سے کر دیا، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بودھن سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا. پولیس بودھن ٹاؤن اطلاع ملتے ہی  موقع پر پہنچ گئی۔ تفتیش جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button