تلنگانہ

بیلم پلی سرکاری پالی ٹکنک کالج میں 21افراد کورونا سے متاثر

حیدرآباد _23مارچ( اردولیکس) تلنگانہ کے منچریال ضلع کے بیلم پلی سرکاری پالی ٹکنک کالج میں 21افراد کورونا سے مثبت پائے گئے۔آج طلبہ اور اسٹاف ارکان جملہ 146کے کورونا معائنے کروائے گئے تھے جن میں 10اساتذہ ایک باورچی ایک واچ مین اور ایک ڈرائیور اور 8طلبہ اس وبا سے مثبت پائے گئے۔اس کے ساتھ ہی طلبہ کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔متاثرین کو الگ تھلگ رکھاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button