تلنگانہ

تلنگانہ میں کل سے اسکولس اور کالجس بند

حیدرآباد 23 مارچ (اردولیکس) تلنگانہ بھرمیں کل چہارشنبہ سے عارضی طور پر تمام اسکولس اور کالجس  کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاستی وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے قانون ساز اسمبلی میں اس بات کا اعلان کیا۔ ریاست میں کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظریہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مشورہ پراس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیکل کاکج کے ماسوا تمام قسم کے کالجس عارضی طور پر بند رہیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button