تلنگانہ

سری رام ساگر اور نظام ساگر پراجیکٹس کے دروازے کھول دئیے گئے

نظام آباد: ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد میں بارش کی وجہ سے سری رام ساگر پراجکٹ المعروف پوچم پہاڑ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ نظام ساگر پراجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو دیکھا جارہا ہے۔

 

 

سری رام ساگر پراجکٹ میں بارش کے پانی میں اضافہ کے سبب 4 دروازے کھولتے ہوئے 12,000 کیوسک پانی کو دریائے گوداوری میں چھوڑا جارہا ہے۔ اس پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 1091 فٹ ہے اور ابھی تک اس کی سطح  1090.8 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

 

 

نظام ساگر پراجکٹ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس پراجکٹ میں پانی کی سطح 1403.7 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ اس کی مکمل سطح 1405 فٹ ہے۔ پراجیکٹس کے دروازے کھولنے کی وجہہ سے لوگ تفریح کیلئے ذخائر آب پہنچ رہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button