بالو ووڈ سنگر ابھیجیت کے خلاف مقدمہ درج

ٹوئٹر پر خاتون صجافی کےساتھ نازیبا زبان استعمال کرنے کے معاملے میں ممبئی کے سائبر کرائم سیل نے بالی ووڈ سنگر ابھیجیت کے خلاف  مقدمہ درج کیا ہے. ممبئی پولیس کی سائبر سیل نےعام آدمی پارٹی کی لیڈر پریتی شرما مینن کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 500، 509 اور معلومات کے ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے. پریتی نے ممبئی پولیس کمشنر کو ٹویٹ کر شکایت کی تھی کہ ابھیجیت نے ایک خاتون صحافی کے لئے سوشل میڈیا پر فحش زبان استعمال کی ہے.
ہم آپ کو بتا دیں کہ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ابھیجیت نے چنئی میں ایک سافٹ ویئر انجینئر کے قتل کو لوجہاد بتایا تھا ابھیجیت نےٹوئٹر کے ذریعے یہ غلط پیغام دینے کی کوشش کی کہ سافٹ ویئر انجینئر پر حملہ کسی مسلمان نے کیا ہے.جب خاتون صحافی سوات چترویدی اور دیگر ٹوئٹر صارفین نے مطالبہ کیا کہ غیر ضروری فرقہ وارانہ منافرت بھڑکانے کے لئے ابھیجیت کو گرفتار کیا جانا چاہئے تو ابھیجیت نے ان کے خلاف ‘بیشرم بوڑھی عورت’ جیسے الفاظ کا استعمال کیا.