نیشنل

مغربی بنگال بی جے پی امیدواروں کی فہرست جاری۔ متھن چکرورتی کو نہیں ملا موقع

نئی دہلی 23 مارچ (اردولیکس) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کےلئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی آخری فہرست جاری کردی ہے۔قیاس آرائی کے بر خلاف اس فہرست میں بالی ووڈ اسٹار متھن چکرورتی کا نام شامل نہیں ہے۔ امکان ظاہرکیا جارہا تھا کہ راس بہاری سے متھن چکرورتی کو ٹکٹ دیا جاسکتا ہے مگر بی جے پی نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سبرت سہا کو میدان میں اتارا ہے جو کئی سالوں تک کشمیر کے انچارج تھے ۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا تھا کہ متھن چکرورتی کےلئے جنوبی کلکتہ کی ایک چھپوڑی جارہی ہے۔ چکرورتی نے7مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button