جرائم و حادثات

جگتیال سے حیدرآباد جانے والی کاربہہ گئی۔ نانی نواسہ کی موت

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑہ رورل منڈل میں کارکے تالاب میں بہہ جانے کے نتیجہ میں نانی اور نواسہ کی موت ہوگئی ۔یہ واقعہ اتوار کی صبح فاضل نگرکے پاس پیش آیا۔پولیس کے مطابق یہ افراد جگتیال ضلع سے حیدرآباد کی سمت جارہے تھے کہ مقامی تالاب میں پانی کے بہاو میں اضافہ ہوگیا اور یہ کار تالاب میں بہہ گئی۔یہ کار کچھ دور تک بہنے کے بعد جھاڑیوں میں پھنس کر رک گئی۔پولیس نے کار سے دو افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل کی تاہم 50سالہ بی گنگا اور ان کے پوتے دو سالہ کٹو کی موت ہوگئی۔ بچ جانے والوں میں کارڈرائیوررضوان بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button