جنرل نیوز

کاماریڈی میں مولانا مفتی معصوم ثاقب صاحب کا والہانہ استقبال

 

 کاماریڈی_23 مارچ(پریسریلیز) الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی  کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا مفتی معصوم ثاقب صاحب مدظلہ العالی جنرل سکریٹری  جمعیۃ علماء ہند کا جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے راماریڈی روڈ کاماریڈی پر والہانہ استقبال کیاگیا،  نیز اس زریں موقع پر عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ و آندھرا نے حضرت مولانا مفتی معصوم ثاقب صاحب ومولانا عبدالرحمن اطہر صاحب مدظلہ  ریحان صاحب زید لطفہ کی شال پوشی کی جمعیۃ علماء کے مبارک قافلہ کی کاماریڈی توقف کے موقع پر قبرستان سے متصل زمین پر مسجد کی تعمیر کی شروعات اور ملک کے امن بھائی چارہ کے قیام  کے لئے دعاء کی،  حافظ فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے مہمانوں کا استقبال کیا اس مبارک موقع پر مولانا شیخ احمد صاحب مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی  مفتی خواجہ شریف مظاہری مفتی عمران خان قاسمی، سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی  مولانا منظور مظاہری، مولانا نظرالحق دیناجپوری، حافظ عبدالواجد علی حلیمی، مولوی شیخ حبیب، حافظ ابصار، حافظ عدنان، حافظ تقی، حافظ عبدالحلیم، حافظ سمیر، ،محمدحنیف، محمدمصباح، محمد  محمد رضوان،محمد ماجد علی خان، افضل بھائی کے علاوہ علماء حفاظ
کی کثیرتعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button