جرائم و حادثات

طالبہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں اردو میڈیم ہائی اسکول کا پرنسپل گرفتار _ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں واقعہ

Photo courtesy eenadu.net 

وقارآباد  _ 22 جون ( اردولیکس ڈیسک) تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے مومن پیٹ پولیس  نے چہارشنبہ کے روز ایک طالبہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کر لیا۔ایک تلگو روزنامہ کی اطلاع کے  مطابق مومن پیٹ اردو میڈیم ہائی اسکول کا  پرنسپل ٹی. پربھو ایک طالبہ کے ساتھ کچھ دنوں سے بدتمیزی کررہا تھا ۔ لڑکی پرنس کے رویہ سے خوفزدہ ہوگئی اور دو دن سے  اسکول جانا چھوڑ دیا۔

 

ماں کے پوچھنے پر اس نے پرنسپل کی حرکتوں سے گھر والوں کو واقف کروایا ۔ گھر والے فوراً اسکول پہنچے اور پرنسپل سے باز پرس کیا اور مومن پیٹ  پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ ایس ایس آئی نے کہا کہ پرنسپل کو حراست میں لے لیا گیا اور POCSO کیس درج کیا گیا۔ لڑکی کے گھر والوں اور مقامی لوگوں نے ڈی ای او رینوکادیوی اور کلکٹر نارائن ریڈی سے فون پر ہیڈ ماسٹر پربھو کے خلاف شکایت کی۔ انہوں نے فوری  ڈی ای او آفس کے  اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالغنی کو انکوائری کا حکم دیا۔ وہ شام کو اسکول اور طالبہ کے گھر گئے اور تفصیلات حاصل کیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button