نیشنل

بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے ارکان کی پولیس نے پٹائی کردی

پٹنہ _23 مارچ( اردولیکس) بہار اسمبلی میں پولیس نے اپوزیشن آر جے ڈی کے ارکان کی پٹائی کردی ۔ اس کا  ایک ویڈیو فی الحال سوشل میڈیا میں گشت  کررہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بہار اسپیشل آرمڈ پولیس بل 2021 کی سختی سے مخالفت کی ہے ، جس میں پولیس کو وارنٹ  کے بغیر گرفتاریوں کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ اپوزیشن آر جے ڈی  کے اراکین اسمبلی نے تین دن قبل  اسمبلی اجلاس کے دوران اس بل کی کاپیاں پھاڑ دی تھی ۔جس پر اسپیکر نے  اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی منگل تک ملتوی کردیاتھا منگل کو ایوان میں اپوزیشن کے ارکان بل کے خلاف نعرے لگائے جس کے بعد  افراتفری کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم اسپیکر نے مارشلوں کو ہدایت کی کہ وہ ایوان میں احتجاج کرنے والے ارکان کو باہر نکال دیں۔جس پر مارشل اور پولیس چند ارکان اسمبلی کو گھسیٹتے ہوئے ایوان سے باہر کردیا اور چند ارکان کی پٹائی بھی کی۔اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button