انٹر نیشنل

مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کو حسن کارکردگی کا باوقار ایوارڈ

نئی دہلی _24 مارچ ( اردولیکس ڈیسک)پاکستان کے صدر  ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کے ملک کے باوقار ایوارڈ سے نوازا ہے صدر پاکستان نے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی ایوارڈ سے نوازا۔جن میں اداکارہ بشری انصاری کو ستارہ امتیاز،گلوکارہ عابدہ پروین کو نشانِ امتیاز اور ادھی فائؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کو تمغہ امتیاز  سے نوازا۔اس موقع پر 22 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 33 کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔تقریب میں مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات ادا کرنے والی  8 شخصیات کو ستارہ امتیاز اور 22 کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button