نیشنل

سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس آندھراپردیش سے ہوں گے !

نئی دہلی 24 مارچ(اردولیکس)سپریم کورٹ کےاگلے چیف جسٹس کی حیثیت سے این وی رمنا کو مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ موجودہ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے ان کے نام کی تجویز مرکز کو روانہ کی ہے۔ جسٹس بوبڈے کے عہدہ کی معیاد 23 اپریل کو مکمل ہونے والی ہے۔جسٹس این وی رمنا 27 اگست 1957 کو آندھراپردیش کے ضلع کرشنامیں ایک کسان کے گھر میں پیدا ہوئے۔سال 1983 میں انھوں نے وکالت شروع کی۔اور سال 2000 میں آندھراپردیش ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں جج مقرر کئے گئے۔بعد ازاں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button