ایجوکیشن

مانو میں ٹمریز کے اردواساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام

حیدرآباد، 18اگست (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشیل اسکولس (ٹمریز) کے اشتراک سے 23 اگست تا 9 ستمبر 2022 اردو اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، جس میں ٹمریز کے 600 سے زائد ٹی جی ٹی ،پی جی ٹی اورجونئیر لکچررس شامل ہو ں گے۔ یہ پروگرام پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ،مانو اور جناب بی شفیع اللہ ، سیکریٹری ،تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشیل اسکولس کی سر پرستی میں منعقد ہو گا ۔ تمام اساتذہ کو سر ٹیفکیٹ دیا جائے گا۔اس پروگرام میں مختلف ماہرین اردو کی تدریس کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے اور طلبہ کی صلاحیتیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button