بینکوں کو مسلسل تعطیلات۔ 10 دن میں صرف تین دن ہوگا کام

حیدرآباد 24 مارچ(اردولیکس) اس مہینہ کی 27 تاریخ سے 5 اپریل تک بینکوں کو مسلسل 7 دن کی تعطیلات رہیں گی۔ دس دنوں میں سے صرف تین دن ہی بینکس کام کریں گے۔ 30 اور31 مارچ کے علاوہ 3 اپریل کو بینکس کام کریں گے۔ یکم اپریل کو بینکس میں کام کا دن ہے لیکن نئے مالی سال یعنی اکاونٹنگ ائیرکی وجہہ سے خدمات دستیاب نہیں رہے گی۔ چوتھے ہفتہ، دو اتوار، ہولی، گڈ فرائی ڈے، بابو جگجیون رام جینتی کی وجہہ سے بینکوں کو 6 دن تعطیلات رہیں گی البتہ اے ٹی ایم ، موبائل بینکاری ، آن لائن بینکنگ خدمات ، لیکن معمول کے مطابق کام کریں۔ بینک عہدیداروں نے کھاتہ داروں سے خواہش کی ہے کہ وہ مسلسل تعطیلات کے پیش نظرضروری کام کی قبل ازوقت انجام دہی کو یقینی بنائیں۔